اترپردیش، پنجاب اور اتراکھنڈ سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد18۔2017 کے عام بجٹ پیش نہ کرنے کے مطالبے کے سلسلے میں کانگریس سمیت
حزب اختلاف نے اپنی مہم تیز کر دی ہے۔کانگریس، ڈی ایم کے ، جنتا دل یو، راشٹریہ لوک دل اور ترنمول کانگریس کے
لیڈر اپنی اس مانگ کو لے کر آج الیکشن کمیشن کے دروازے پر پہنچے۔